ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا  اور ایئرپورٹ منیجرز اور سی او اوز کو ملازمین کی مانیٹرنگ  اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ادارے کے وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملازمین کے افسروں کے گھروں میں ذاتی کاموں کے انکشاف کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرز، سیکشن ہیڈز کو ملازمین اور وسائل کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام نے بذریعہ نوٹیفکیشن ملک کے تمام افسروں کو آگاہ کر دیا، مراسلہ میں ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز سمیر سعید کو ایئرپورٹس کے سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز ملازمین کی حاضری چیک کریں گے۔

گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے انہیں طے شدہ پارکنگ میں کھڑا کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ منیجرز، چیف آپریشنز آفیسرز کو ڈیفالٹر ملازمین کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انجینئرنگ سروسزملازمین کو ان کے عہدے کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔

ملازمین کو ان کی ٹریڈ سے ہٹ تعینات کرنے والے انچارجز کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں