تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

دبئی پی سی آر پابندی، پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے متعلقہ حکام سرگرم

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے دبئی کی جانب سے پاکستانی مسافروں پر عائد کی جانے والی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ کو خط لکھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں پر عائد ہونے والی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد ہزاروں پاکستانی ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے، جس کی وجہ سے ایئرپورٹس پر بہت زیادہ رش ہوا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر ہونے والے مسافروں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے  ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیش کش کی کہ ’ایئرلائنز ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے اپنا کاؤنٹر ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنجز میں قائم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائنز نے اچانک پالیسی تبدیل کی، جس کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، اچانک اقدامات سےمسافروں کو مشکلات پیش آئیں ہیں۔

بعد ازاں ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ کو خط لکھا، جس میں یواےای کی جانب سے دبئی جانے والے مسافروں پر عائد پی سی آر کی شرط کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کیلیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ، مسافروں کی پریشانی دور ہوگئی

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی نئی شرط ، پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر

سی اے اے نے اپنے خط میں لکھا کہ دبئی نے مسافروں کیلئے6گھنٹےمیں ریپڈپی سی آرکی شرط عائد کی، پاکستان میں اس وقت ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے البتہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’مسافر 48گھنٹےمیں پی سی آرٹیسٹ کراسکتے ہیں البتہ ریپڈ پی سی آر نہیں کراسکتے کیونکہ اس وقت دبئی جانےوالے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔

سول ایوی ایشن نے خط میں وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یو اے ای حکومت سے معاملے پر فوری بات چیت کرے اور پابندی پر نظر ثانی کے ساتھ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ پر رضا مند کیا جائے۔

دوسری جانب  اسلام آبادایئرپورٹ پرنجی لیبارٹری نےموبائل لیب کھڑی کردی۔ ذرائع کے مطابق نجی لیبارٹری کی جانب سے ریپڈ اینٹی جنس ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، اس معاملے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں