تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بلا اجازت پاکستان آنے کی کوشش، امریکی طیارہ واپس بھیج دیا گیا

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی فوجی طیارے کو واپس بھگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو واپس بھگا دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا، پائلٹ سے اجازت نامہ، کوڈ مانگا جس پر بتانے سے انکار کیا گیا، ایئرٹریفک کنٹرولرکی وارننگ پر امریکی طیارے کو واپس جانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اےاے نے امریکی فوجی طیارے کی فضائی حدود میں بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش کرنے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی۔

ایئرٹریفک کنٹرولر کی مہارت، غیر ملکی طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ایئرٹریفک کنٹرولر نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرملکی طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا تھا، جہاز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا اور سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا، ایئرٹریفک کنٹرولر نے مکمل رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچایا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں