اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے فارماسیوٹیکل کیلئے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ پر تجویز کی منظوری دے دی ، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ ایس ایم ای اپنی مصنوعات کی فروخت شروع کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نےفارماسیوٹیکل کیلئے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ پرتجویزکی منظوری دیدی، یہ ہماری دواسازصنعت کیلئےبرآمد ،مشترکہ منصوبے کے نئے مواقع کھولے گا۔
I am pleased to announce that the cabinet has approved the proposal related to contract manufacturing for the pharmaceutical sector. It will open new avenues for export and joint venture opportunities for our Pharmaceutical industry.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 30, 2021
عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ ایس ایم ای اپنی مصنوعات کی فروخت شروع کر سکیں گے، اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔
Contract Manufacturing enables SME’s to begin selling their products without obtaining a large amount of capital necessary to build and run a factory. This will also bring new job opportunities.@aliya_hamza #Pakistan #Pharmaceutical #exports #manufacturing
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 30, 2021
گذشتہ روز مشیرتجارت رزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارماانڈسٹری درست سمت کی جانب گامزن ہے، ہم نےاپنی ایکسپورٹس پر توجہ دینی ہے، رواں سال38ارب ڈالرکی ایکسپورٹ کا ہدف رکھاہے،رزاق داؤد
ہماراخیال ہےکہ برآمدات40ارب ڈالرتک ہوسکتی ہیں، وزیر خزانہ شوکت ترین کے تعاون کا شکر گزار ہوں، فارماسوٹیکلزکےعلاوہ دیگرصنعتوں میں بہتری آرہی ہے،رزاق داؤد
ہمیں ڈرگ ایکٹ اورڈریپ ایکٹ میں ترامیم لانی ہوں گی ، فارماسوٹیکلز کی پالیسی اور پرائس کو الگ الگ کرنےکی ضرورت ہے،رزاق داؤد