The news is by your side.

Advertisement

کابینہ اجلاس، خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے 3نئی اتھارٹیز بنانے کی منظوری

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، اس دوران صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3نئی اتھارٹیز بنانے کی منظوری دی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں خط وکتابت میں حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین وعلی الہ واصحابہ وسلم لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوران اجلاس گندم کی پیداوار کا ہدف 11 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 16 لاکھ ٹن مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اسی طرح کسانوں کو تصدیق شدہ بیج اور کھادفراہمی پر40کروڑروپےکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ڈیڑھ لاکھ ٹن کی بجائے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم بذریعہ ٹی سی پی درآمد کی منظوری دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے سیاحت کے فروغ کے لیے 3نئی اتھارٹیز بنانے کی منظوری دی جن میں کیلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کمراٹ اور کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی تھی کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تمام منصوبوں کی تین مہینوں کے اندر اندر متعلقہ فورمز سے باضابطہ منظوری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزراء اس سلسلے میں اپنے محکموں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں