وفاقی کابینہ نے الیکشن ترمیم 2022 بل کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن ترمیم 2022 بل منظور کر لیا ہے بل منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
کابینہ نے گونرپنجاب کی تعیناتی کی وزیراعظم کی سمری کی توثیق کر دی ہے۔
وزارت داخلہ نے کابینہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔
Comments
- Advertisement -