تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کورونا کے یومیہ 5 ہزار کیسز پر کابینہ کی تشویش: کاروبار کی بندش سے گریز

وفاقی کابینہ نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے سدباب کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت و فاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کابینہ کو اومیکرون کےپھیلاو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں موجودہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار یومیہ ہوگئی ہے جب کہ ہاسپٹلائزیشن ریٹ 2.5گنا اور آئی سی یو کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کابینہ نے اومیکرون سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز، ماسک کےاستعمال اور ویکسی نیشن پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھانےسے گریز کرے گی جس سےکاروبار متاثر ہو۔

وفاقی کابینہ میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپشل ٹیکنالوجی زونز سے روزگار کی فراہمی اور آئی ٹی بر آمدات میں اضافہ ہوگا۔ حکومت ٹیکنالوجی شعبےکی ترقی کیلئے بڑے منصوبوں میں خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ٹیکنالوجی شعبےمیں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں موثرقانون سازی اور ترقی میں پارلیمنٹ کےکردار کو مضبوط کرنےپر بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل معیشت کی بہتری اور اسٹرکچرل ریفارمز کیلئےضروری ہے امریکا اور برطانیہ کے سینٹرل بینک پاکستان سے زیادہ طاقتور ہیں، بورڈآف گورنرزاسٹیٹ بینک کےتمام اہم فیصلےکرےگا بورڈ کے ممبران حکومت پاکستان نامزد کرے گی گزشتہ حکومتوں میں بھی اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئےترامیم کی گئیں اب فیصلہ سازی میں قومی سلامتی، معاشی بحالی کےتمام پہلووں کوملحوظ خاطررکھاگیا اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں تعیناتی کے وقت مفادات کےٹکراؤکےپہلوں کومدنظررکھا جائے۔

کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے یوریا کی پیداوار پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں سال یوریا کی پیداوار پاکستان کی تاریخ میں بلندترین سطح پر رہی، یوریاکی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے۔

کابینہ میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی، کابینہ میں بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی اور لاسسز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گردشی قرضوں میں کمی ہورہی ہے بجلی چوری کرنے والے عناصر اور محکموں کےخلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -