منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کینیا میں ٹیکسز کیخلاف عوامی احتجاج پر کابینہ تحلیل

اشتہار

حیرت انگیز

مشرقی افریقی ملک کینیا میں ٹیکس میں اضافے اور حکومتی اخراجات میں اضاطے پر عوامی طاقت نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کینیا میں سخت عوامی احتجاج پر صدرولیم روٹو نےکچھ وزرا کو چھوڑ کر اپنی تمام کابینہ تحلیل کر دی۔ مرکزی کابینہ سیکریٹری، وزیر خارجہ اورنائب صدرمعطل نہیں ہوں گے۔

صدر نے عوامی مشاورت سے وسیع البنیاد حکومت بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔  کینیا میں اضافی ٹیکس اور حکومتی اخراجات کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

کینیا کی متنازعہ ٹیکس تجاویز کیا ہیں؟

نوجوانوں نے زبردست مظاہروں کی شان دار قیادت کی جس کی وجہ سے صدر روٹو کو ٹیکسز میں اضافے پر مشتمل فنانس بل ختم کرنا پڑا۔ 60 سال کے سرکاری ملازمین کو بھی بغیر کسی توسیع کے فوری ریٹائر ہونا پڑے گا۔

سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر ایک سال تک پابندی عائد کر دی گئی، ریاستی اہلکاروں کے غیر ضروری سفر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں