منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کابینہ اجلاس، مفتاح اسماعیل کو تندوتیز سوالات کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کابینہ اراکین نے تلخ سوالات کر ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی، کابینہ ارکان نے تیل کی قیمتوں میں اضافے ،مہنگائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اراکین کی جانب سے تندوتیز سوالات کا سامنا رہا،اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا، ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اراکین کو مطمئن کریں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ‘ایم ایف کی ڈیل مل گئی

کابینہ اراکین کی جانب سے مفتاح اسماعیل سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے متعلق بھی سوالا ت کئے گئے، مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کےباعث ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقامی تعطیل کے باعث آئی ایم ایف سے گزشتہ شب مذاکرات نہیں ہوسکے، آج اور کل رات کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، جلد اچھی خبر ملے گی، مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں