تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیب قوانین: حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نیب قانون میں ترمیم کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سول سرونٹ رولز 2020 پر نظرثانی سمیت 5 رکنی ایجنڈا زیر غور کیا گیا، اجلاس میں کابینہ ارکان کو نیب قوانین میں ترامیم، ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر انتظام خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی، ٹاسک فورس ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے اقدامات لے گی، ٹاسک فورس سے پاکستان کو درپیش خطرات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں نیب ترامیم کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب قانون کی وجہ سے بیورو کریسی فیصلے لینے سے ڈرتی ہے۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ نیب کا کالا قانون صرف سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہوتا رہا، سرکاری اہلکاروں، کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے۔

اجلاس میں نیب ترامیم کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، کمیٹی میں وکیل، بینکرز، بیوروکریسی سے منسلک نامور شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں سول سرونٹ رولز 2020 پر نظرثانی کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، کابینہ ارکان نے کہا کہ رولز کو سرکاری افسران پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، کابینہ نے سول سرونٹ رولز 2020 کو منسوخ کرنے کی منظوری دی، کابینہ نے رولز کے تحت سرکاری افسران کے خلاف شروع کارروائیاں بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت کامرس نے کابینہ کو برآمدات، درآمدات اور تجارت کے توازن کے حوالے سے تفصیلی تجزیہ پیش کیا، حکام نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ مالی سال 2021-22 کے پہلے 10 ماہ میں برآمدات کا حجم 31.2 ارب ڈالر رہا، جبکہ درآمدات 76.7 ارب ڈالر رہی، کابینہ کو بتایا گیا کہ برآمدات میں 4.95 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات میں 11.16 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے مسابقتی نرخوں پر بجلی گیس مہیا کرنے کی ضرورت ہے، کابینہ نے صنعت کے فروغ، فصلوں سے پیداوار بڑھانے اور ان کو برآمد کرنے کیلئے کابینہ نے خصوصی پالیسی ساز کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی، ای سی سی فیصلے کے تحت 52 ارب روپے پٹرولیم ڈویژن کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -