کراچی: کیبل آپریٹرز نے بھارتی چینلز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے بھی بھارتی مواد ہٹانے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندےخالد آرائیں کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اولین ترجیح ہے اور ہم سب سے پہلے پاکستان ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کیبل آپریٹرز نے بھارتی چینل دکھانا مکمل طور پر بند کردیے، اب انٹرنیٹ کو کنٹرول کر کے وہاں سے بھی تمام مواد ہٹانے کی اشد ضرورت ہے۔ کیبل آپریٹرز نے اس موقع پر اپنا ڈی ٹی ایچ لانے کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، چیئرمین پیمرا
قبل ازیں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے، پاکستانی ڈی ٹی ایچ نومبر تک لانچ کردیاجائے گا، کیبل آپریٹرز ذمے داری کامظاہرہ کریں۔
چیئرمین پیمرامحمدسلیم بیگ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرزکےساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے کیونکہ ہم اُن کے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں، اب کیبل آپریٹرز کو پاکستانی چینلز دکھانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی چینلز کے خلاف پیمرا کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری
محمدسلیم بیگ کا کہنا تھا کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن نےآخری بارسبسکرپشن فیس میں کمی کامطالبہ کیاتھا، جسے پیمرا نے تسلیم کرتے ہوئے اُن کی سالانہ فیس میں کمی کردی ہے، اب سالانہ فیس24روپےسےکم کرکے12روپےکردی گئی ہے۔