The news is by your side.

Advertisement

کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز نے نشریات پھر بند کردیں

کراچی: کیبل آپریٹرز نے کے الیکٹرک کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے تین گھنٹے کے لیے نشریات بند کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیبل آپریٹرز کے چیئرمین خالد آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ہمیں زیر زمین کیبلز ڈالنے کے لیے وقت دے اور ہماری تاریں کاٹنے سے باز رہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں کام کے دوران کیبلز کاٹ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، کیبل آپریٹرز کا شام 7 سے رات 9 تک سروس بند رکھنے کا اعلان

خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز آج دوسرے روز بھی کے الیکٹرک کے خلاف احتجا ج ریکارڈ کرراہے ہیں، ہم نے صوبے بھر میں تین گھنٹے کے لیے اپنی نشریات بند کردیں۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد اور سکھر میں رات دس بجے تک کیبل نشریات منقطع رہیں گی ۔ خالد آرائیں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اگر کے الیکٹرک نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہم احتجاج کا سلسلہ مزید بڑھا دیں گے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی کیبل آپریٹرز نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو گھنٹے کے لیے کیبل بند کردیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں