The news is by your side.

کیڈٹ کالج وانا کا مرکزی آڈیٹوریم شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے نام سے منسوب

وانا : کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیڈٹ کالج وانا کا مرکزی آڈیٹوریم شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کور کمانڈر نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے لازوال قربانی پر شہید اور ان کے خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم تھے جبکہ شہید کے والد کیڈٹ کالج وانا میں ہی ملازم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی آڈی ٹوریم کو عبدالولی وزیر شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے شہید کیپٹن ولی نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے شہادت قبول کی ، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں