تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں‌ پیدا ہونے والے چار آنکھوں کے بچھڑے ’پوجا‘ شروع

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے اندور میں دو منہ، چار آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی، جس کو شہریوں نے عقیدت میں آکر پوجنا شروع کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندور کے گاؤں بھاگیرتھ پورہ کے رہائشی کسان کے گھر عجیب الخلقت کتھئی اور سفید رنگ کے بچھڑے کی پیدائش ہوئی۔

اس بچھڑے کے دو منہ، چار آنکھیں ہیں، جب راسخ العقیدہ شہریوں کو اس کی پیدائش کے حوالے سے معلوم ہوا تو وہ کسان کے گھر ’زیارت‘ کے لیے پہنچے اور انہوں نے عقیدت میں بچھڑے کی پوجا بھی کی۔

کسان کے مطابق بچھڑے کی پیدائش کے بعد اُس کے گھر پر بڑی تعداد میں شہری قیمتی تحائف لے کر پہنچے، جو انہوں نے نذانے کے طور پر پیش کیے۔

شہریوں کے نزدیک بچھڑے کی پیدائش دراصل کرامت ہے، اسی وجہ سے وہ اس کی پوجا کررہے ہیں۔ مالک نے بتایاکہ حیران کن طور پر بچھڑا دو منہ کی مدد سے اپنی ماں کا دودھ پی رہا ہے اور وہ تندرست بھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت میں عجیب الخلقت بچھڑوں کی پیدائش ہوچکی ہے، گزشتہ ماہ ریاست اڑیسہ کے بیج پور نامی گاؤں میں بھی اسی طرح کے بچے کی پیدائش ہوئی، جو چند روز بعد خود ہی مرگیا تھا۔

ویٹنری ڈاکٹرز کے مطابق یہ کوئی کرامت نہیں بلکہ اصل مسئلہ جینیاتی مسائل یا حمل کی پیچیدگیاں ہیں، اس طرح کے بچھڑوں کا زیادہ دن تک زندہ رہنا ممکن نہیں ہوتا اس لیے وہ کچھ عرصے بعد خود ہی مرجاتے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -