کیلی فورنیا: کیلیفورنیا حملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے،ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سید فاروق کو امریکی شہری نے ہتھیارفراہم کیے
کیلیفورنیاحملے میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سید فاروق کو حملے کیلئے امریکی شہری انریک مارکویز نے ہتھیارفراہم کیے، حملوں کے لیے کیا اُنہیں کسی اور کی مدد بھی حاصل تھی؟ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان شادی سے پہلے ہی انتہاپسندی کی جانب مائل تھے، امریکا آنے سے پہلے تاشفین اور رضوان فاروق شدت پسندی کی باتیں کرتے تھے، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے.
دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا کہ کیلیفورنیا کی خاتون حملہ آور میں انتہاپسندی کہاں سے آئی کہنا مشکل ہے، کیلیفورنیا واقعے کے بعد کسی پاکستانی کے ساتھ کوئی نفرت پر مبنی واقع پیش نہیں آیا۔