site
stats
عالمی خبریں

کیلیفورنیا: کوچیلامیں نامعلوم شدت پسند مسجد میں فائر بم پھینک کرفرار

کوچیلا: کیلیفورنیا واقعے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کیخلاف شدت پسندی میں اضافہ ہوگیا ہے، کوچیلامیں نامعلوم شدت پسند مسجدمیں فائربم پھینک کرفرارہوگئے،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر کوچیلا میں نامعلوم افراد نے مسجد میں فائر بم پھینکا اور فرار ہوگئے، فائربم سے مسجد میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

فائر بم پھینکنے کا واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا، مسجد کو نقصان پہنچنے کے بعد نمازیوں نے جمعہ کی نماز سڑک کنارے ادا کی۔

یاد رہے کہ برناڈینو میں طبی مرکز پر حملے اور چودہ افراد کی ہلاکت کے بعد مسلمانوں کیخلاف شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top