پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کیلیفورنیا کی سینیٹ نے کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کیلیفورنیا اسمبلی میں کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کی منظوری کے حق میں تمام 36 اراکین نے ووٹ دیا۔

چوہدری محمد سرور نے اسپیکر کیلی فورنیا ، اراکین اور ڈیموکریٹک رکن آصف محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کیلی فورنیا اور پنجاب مختلف شعبوں میں فروغ کیلئے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت ، صحت، یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھی تعاون کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال جون میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورکے دورہ امریکا میں امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کوسسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ کیلی فورنیا اسمبلی گیلری میں گورنر چوہدری سرور کی موجود گی میں مذکورہ بل بھی پیش کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں