منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر17 روز بعد قابو پالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ سے 87 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے بارش کے بعد بدترین آگ پرقابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 17 روز بعد قابو پا لیا گیا، آتشزدگی سے 87 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

آتشزدگی سے 14 ہزار سے زائد مکانات جل کرراکھ کا ڈھیر بن گئے جن میں ہالی ووڈ ستاروں کے عالیشان گھر بھی شامل ہیں، آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکرایک لاکھ 53 ہزارایکڑرقبہ متاثر ہوا۔

جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز2 ہفتے تک مصروف رہے، ہیلی کاپٹرز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے 87 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 474 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے بیشتر کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

کیلی فورنیا کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں 8 نومبر کو آگ لگی تھی جسے کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 17 نومبرکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کا دورہ کیا تھا اور آگ کی تباہ کاریوں کا بھی جائزہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں