تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

موبائل گیم کی ورلڈ چیمپئن شپ کا اعلان، فاتح ٹیم کو 30 کروڑ روپے دیے جائیں‌ گے

نیویارک: کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر کھیلے جانے والے گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ نے ورلڈچیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو بیس لاکھ ڈالرز بطور انعام دیے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے سال 2020 کی عالمی چیمپئن شپ منسوخ ہونے کے بعد اب 2021 کی لیگ کا اعلان کردیا، جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کا آغاز رواں سال تین جون سے ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور فاتح ٹیم کو بیس لاکھ ڈالرز   دیے جائیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 30 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

کال آف ڈیوٹی (سی او ڈی) نے وضاحت کی کہ رقم علاقائی امیدواروں اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتحین میں تقسیم کی جائے گی۔

کال آف ڈیوٹی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے حوالے سے شرائط و ضوابط شیئر کیے گئے ہیں۔

ان شرائط میں بتایا گیا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ کھلاڑی ’ کال آف ڈیوٹی ‘ کو چلانے والے کسی بھی موبائل فون کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پب جی کا نیا فیچر، پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری

یہ بھی پڑھیں: پب جی کا پاکستانی صارفین کے لیے زبردست اعلان

اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اہل کھلاڑی اکیلے یا کسی ٹیم کا حصہ بن کر پہلے چار ہفتے تک حصہ لے سکتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے کھلاڑی کے پاس 10 رینکڈ میچز میں سے مجموعی طور پر 60 پوائنٹس کا ہونا لازمی ہے۔

دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والی 250 سرفہرست ٹیموں کو تیسرے مرحلے میں بھیجا جائے جسے ضلعی کوالیفائرز راؤنڈز کا نام دیا گیا ہے۔ اس سےاگلے مرحلے میں جانے کے لیے کھلاڑیوں کو 30 میچز جیتنا لازمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -