تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایک گھنٹہ وقت بڑھانے کا معاملہ، عوام نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

مانچسٹر: عوامی حلقوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے بڑھانے کی تاریخ بڑھا دی جائے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہر سال اکتوبر میں گھڑیوں کے اوقات کی تبدیلی کے سلسلے کو مؤخر کیا جائے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت وقت کی تبدیلی کے سلسلے کو روک کر شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران دن کے وقت زیادہ لطف اندوز ہونے دے۔

وزیر خزانہ رشی سناک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ موسم سرما میں ٹائمنگ کو برقرار رکھنے کے لئے اس تبدیلی کو ختم کردیں۔ برطانیہ میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کی تجویز کو پہلے ولیم ولیٹ نے 1907 میں پیش کیا تھا تاکہ دن کے اوقات میں لوگ زیادہ سے زیادہ کام کر سکے۔

موسم سرما کا آغاز ہونے کے بعد گھڑیوں کو ایک گھنٹے آگے کردیا جاتا ہے اور جب خزاں کا موسم شروع ہوتا ہے تو وقت کو دوبارہ پیچھے کردیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں شیڈول کے مطابق مارچ کی انیس تاریخ کو رات ایک بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کی گئیں تھیں جبکہ موجودہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو صبح 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کی جانی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں