پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کیمبرج انٹرنیشنل کا ریاضی اور فزکس کا پرچہ لیک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیمبرج انٹرنیشنل کا اے ایس ریاضی اور اے لیول فزکس کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن اے ایس ریاضی کا پرچہ لیک ہوگیا جبکہ فزکس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کیمبرج انٹرنیشنل کے ریاضی کا یہ دوسرا پرچہ لیک ہوا ہے جس کی تصدیق آئی بی سی سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام علی ملاح نے پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اے لیول فزکس 9702 ویریئنٹ 41 کا پرچہ امتحان سے قبل لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 11 مئی 2026 کو دوپہر 3 بجے ہونے والا پرچہ مبینہ طور پر پہلے ہی گردش کررہا تھا۔

یہ پڑھیں: کیمبرج انٹرنیشنل کا اے ایس لیول میتھ کا پرچہ لیک ہونے پر بڑا فیصلہ

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل کے پرچے آؤٹ ہونا بھی افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ کیمبرج کی جانب سے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر مؤقف بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پرچے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لیک ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کیمبرج کے آفیشل مؤقف کا انتظار کررہے ہیں، کیمبرج نے ابتدائی پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پرچہ امتحان سے تین گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا، طلبا کا الزام

طلبا نے الزام عائد کیا ہے کہ پرچہ امتحان سے تین گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ہے، لیک شدہ مواد میں مکمل سوالیہ پرچے کی تصاویر شامل تھیں۔

متعدد طلبا کے مطابق امتحان شروع ہونے سے پہلے پرچہ دستیاب تھا، متاثرہ طلبا نے لیک کے ثبوت اور اسکرین شاٹ بھی شیئر کردیے۔

پرچے لیک ہونے پر اے لیول امتحان میں شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، طلبا نے واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا مؤقف

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کیمبرج پیپر لیکس پر تشویش ہے، محنتی طلبا کے مستقل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، گزشتہ سال بھی ایسے واقعات سامنے آئے، کیمبرج اپنا نظام مزید مضبوط بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپر لیکس سے طلبا اور والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، آئی بی سی سی طلبا کے مفادات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے، طلبا کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں