کراچی (13 مئی 2026): کیمبرج انٹرنیشنل نے 15 مئی بروز جمعہ کو اے ایس لیول ریاضی کا ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا۔
کیمبرج انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے ایس لیول ریاضی کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان جمعہ 22 مئی تک کر دیا جائے گا، 12 مئی کو پرچہ قبل از وقت شیئر کیا گیا تھا۔
بیان میں بتایا گیا کہ احتیاطی تدبیر کے تحت اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی کر رہے ہیں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اضافی سکیورٹی اقدامات کے طور پر فیصلہ کیا، اسکولوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی معلومات 22 مئی تک فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیمبرج امتحانات کا پرچہ آؤٹ ہونے پر والدین اور برٹش کونسل میں ای میل کا تبادلہ
کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایس اینڈ اے لیول کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ 11 اگست برقرار رہے گی، امتحانی سیزن میں جس نوعیت کی پیپر چوری سامنے آ رہی ہے وہ غیر معمولی ہے۔
عظمیٰ یوسف نے کہا کہ کچھ عناصر امتحانی نظام اور طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ذمہ دار عناصر کو سزا دلوانے کیلیے مختلف قانونی راستے اختیار کر رہے ہیں۔
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


