بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

عمران خان کی حفاظت کیلئے 2اونٹوں کا صدقہ دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: چن دا قلعہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے 2اونٹوں کا صدقہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ تحریک انصاف کے حقیقی مارچ کا پہلوانوں نے بھی استقبال کیا۔

چن داقلعہ میں پی ٹی آئی رہنما رضوان سیال نے عمران خان کا صدقہ اتارا ، عمران خان کی حفاظت کیلئے دو اونٹ قربان کردیئے گئے۔

- Advertisement -

رضوان سیال نے بتایا کہ اونٹ ذبح کرکے رات میں مستحقین میں گوشت تقسیم کردیا گیا۔

خیال رہے پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ پانچویں روز داخل ہوگیا ہے ، گوجرانوالہ سے آج مارچ کا آغازہوگا۔

گوجرانولہ میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور جگہ جگہ پینا فلیکس لگ گئے ہیں ، شہر کے مختلف مقامات پر مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں