تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اونٹ کے کوہان جیسا دمدار ستارہ عوامی نمائش کیلئے پیش

ریاض : سعودی حکام نے صحرا الربع الخالی میں گرنے والا اونٹ کے کوہان جیسا دمدار ستارہ عجائب گھر میں رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع میوزیم میں حکام نے دمدار ستارہ رکھا ہے جس کا وزن 2.57 ٹن بتایا گیا ہے اور اس ستارے کی شبیہ اونٹ کے کوہان جیسی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ 1966 کو صحرا الربع الخالی سے دریافت ہوا تھا اور یہ عرب میں گرنے والا دنیا کا سب سے بڑا دمدار ستارہ ہے۔

ماہر طبقات ڈاکٹر احمد المہندس کا کہنا تھا کہ دمدار ستارے کا وزن 2200 کلو گرام ہے اور یہ اونٹ کے کوہان سے ملتا جلتا ہے۔

پروفیسر احمد المہندس نے بتایا کہ دمدار ستارے کا رخ گرتے وقت شمال مغرب کی جانب تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ گرتے وقت اس کی رفتار بہت زیادہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ زمین پر آتے وقت اس کا وزن ساڑھے 3 ٹن سے زائد رہا ہوگا لیکن زمین پر گرنے سے قبل فضا میں ہی اس کے چار ٹکڑے ہوگئے تھے جو الگ الگ جگہ گرے اور سب سے بڑا ٹکڑا سعودی عرب میں گرا۔

Comments

- Advertisement -