تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگائے جائیں گے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انتخابات کی تیاریوں اور ملازمین کی ڈیوٹی سمیت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں 24جولائی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے لگائےجائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ الیکشن ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی تمام محکمے ملازمین کی تفصیل الیکشن کمیشن کوفراہم کریں ای سی ہدایات کےمطابق پولنگ اسٹیشنزپرسہولیات فراہم کی جائیں جب کہ کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد تمام انتظامات کی نگرانی کریں۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجازچوہان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 60 ہزار عملے کی خدمات لی جائیں گی کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں 9848 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -