آسٹریلیا کے فاسٹ بولر زاویئر بارٹلیٹ کا کہنا ہے کہ کیمرون گیرون نے آؤٹ ہونے کے بعد کیا اشارہ کیا اس کا مجھے علم نہیں ہے۔
پاکستان سے دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد آسٹریلوی بولر زاویئر بارٹلیٹ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بیٹنگ اور بولنگ میں آؤٹ کلاس کردیا، پاور پلے میں پاکستان نے جیسا کھیلا اس سے وہ میچ لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے میچ میں مومنٹم برقرار رکھا، ہمارے اسپنرز نے اچھی بولنگ کی، کنڈیشنز ہمارے لیے نئی ہیں، سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
Cameron Green crying on Usman Tariq’s bowling action #PAKVAUS pic.twitter.com/N6bCYsEwGN
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) January 31, 2026
یہ پڑھیں: کیمرون گرین نے عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوکر ’چکنگ‘ کا اشارہ کردیا
فاست بولر نے کہا کہ مشکل کنڈیشنز ہیں، شاداب خان سمیت سب اسپنرز نے اچھی بولنگ کی، ہمیں پاکستان ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ وہ بہت اچھا کھیلے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان نے ناصرف آؤٹ کلاس کیا بلکہ ہم اسپنرز کےخلاف مشکلات کا شکار نظر آئے۔
کینگروز کپتان مچل مارش نے دونوں میچز میں شکست پر پاکستان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دونوں میچ میں بہت اچھا کھیلا۔
انھوں نے سیریز میں 3-0 کی شکست سے بچنے کا عزم بھی ظاہر کیا، مچل مارش نے کہا کہ کوشش کریں گےآخری میچ میں کامیابی حاصل کریں، ہمیں پاکستان کو 160 سے 170 رنز تک روکنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


