تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

وزیراعظم کیخلاف مہم؛ لیگی کارکن کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں گرفتار لیگی کارکن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا-

ایڈیشنل سیشن جج لاہور یاسین شاہین نے صابر ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ مجسٹریٹ نے ملزم صابر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق صابر نے کوئی جرم نہیں کیا۔

وکیل نے کہا کہ صابر لیگی کارکن ہے جس کے خلاف حکمران جماعت کے کہنے پر جھوٹا کیس بنایا گیا،ملزم کسی بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوٹ نہیں ہے،أیف آٸی اے بغیر حکومتی شکایت کے ازخود یہ مقدمہ درج نہیں کر سکتی کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہےعدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کر ے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم صابر ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں