تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کسان لیڈروں کی ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ کیخلاف ووٹ نہ دینے کی مہم

نئی دہلی : متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکاری کے زرعی قوانین کے خلاف پچھلے 106 روز سے دارالحکومت دہلی کی سرحد پر احتجاجی دھرنا دینے والے بھارتی کسان لیڈر ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی مہم چلائیں گے۔

بھارتی کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ وہ مغربی بنگال، پڈوچیری، آسام، تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کرکے عوام سے اپیل کریں گے وہ بی جے پی کو ووٹ دینے سے گریز کریں اور کسی اور جماعت کو ووٹ دے دیں۔

بھارتی کسان لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال نے کہا کہ ہم نے انتخابی ریاستوں میں جاکر بی جے پی مخالف مہم چلانے کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

کسان لیڈر نے بتایا کہ 19 مارچ کو ملک بھر میں ’یوم کھیتی بچاوٗ اور منڈی بچاوٗ‘ منایا جائے گا اور 26 مارچ کو ’بھارت بند‘ رکھا جائے گا کیونکہ اس دن دہلی کی سرحد پر کسان تحریک کو 4 ماہ مکمل ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -