تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسقط جانے والے سیاح ان ہدایات پر لازمی عمل کریں

مسقط : مشرق وسطیٰ میں پہاڑوں اور صحراؤں کے خوبصورت نظاروں سے گھرا ہوا عمان کا دارالحکومت مسقط اپنے خاص محل وقوع اور غیر فطری خوبصورتی کی بدولت ایک علیحدہ مقام رکھتا ہے۔

دنیا بھر سے آنے والے سیاح اس خوبصورت سیاحتی مقام کی سیر کرنا باعث فخر اور اعزاز سمجھتے ہیں، یہاں کے رہائشی بھی اپنی مشہور زمانہ مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کی بدولت اس مقام کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

مسقط میونسپلٹی نے موسم سرما کے کیمپنگ سیزن کا اعلان کردیا ہے، گورنریٹ آف مسقط کی جانب سے کیمپنگ کے اصول اور ضروریات سے متعلق ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکلر اور اجازت نامے کی درخواستوں کی باقاعدہ طور پر وصولی اگلے ماہ یکم نومبر 2022سے شروع ہوگی۔

میونسپلٹی حکام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نئے سیزن کی تیاری کے لیے کیمپنگ کے مقامات ضروری سامان کے ساتھ صاف ستھرے اور محفوظ علاقوں میں ہوں۔

مسقط میونسپلٹی کی سیاحوں کیلئے ہدایات :

اس سلسلے میں جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کیمپنگ چاہے وہ کارواں (پیدل سفر) کی صورت میں لگائے جانے والے خیمے ہوں یا سیشن میں، وہ 48گھنٹے سے زائد کی مدت کے لیے نہیں ہوں گے۔

جسے سیاح مجاز سروس ڈائریکٹوریٹ کے خصوصی اجازت نامے اور سیکیورٹی ڈپازٹ کی ادائیگی کے بعد حاصل کرسکتے ہیں بعد ازاں جس کی توسیع بھی کرائی جاسکتی ہے۔

صرف میونسپلٹی کی طرف سے مخصوص جگہوں پر کیمپنگ کی اجازت ہے، کیمپ لگانے والوں کو خیموں کے درمیان 5میٹر سے کم کا فاصلہ چھوڑنا ہوگا۔

کیمپرز کو کیمپنگ سائٹ اور ساحل سمندر کے درمیان کم از کم دس میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ کیمپنگ سائٹ کو ماہی گیروں اور سیکورٹی کے ممنوعہ مقامات سے دور رکھنا ہوگا۔

اس کے علاوہ کیمپنگ کی جگہ رہائشی محلوں سے کم از کم سو میٹر کے فاصلے پر ہونی چاہیے۔ میونسپلٹی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کے استعمال کی پوری مدت کے دوران صفائی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

سیاح کسی بھی ایسے موبائل ٹوائلٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں جو غیر معیاری ہوں، فصلوں اور جنگلی پودوں کو بھی نقصان نہ پہنچائیں۔

ہدایات کے مطابق کیمپنگ سائٹ کے قدرتی ماحول میں مٹی کے ٹیلے یا کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے، یہاں کوڑا کرکٹ پھینکنا اور جلانا سختی سے ممنوع ہے۔

سرسبز علاقوں اور ساحلی زمینوں پر آگ لگانے یا باربی کیو کا اہتمام کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔

اگر کسی خیمے کے ارد گرد باڑ لگائی جاتی ہے تو اسے عارضی طور پر بنایا جائے اور وہ باڑ کسی قسم کی رکاوٹ کا سبب بھی نہیں بننی چاہیے۔

خیمے کے اوپر کی جانب لیزر لائٹس سختی سے ممنوع ہیں۔ کیمپ کو کسی بھی ممنوعہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سلطنت عمان میں قوانین کا احترام، فیصلوں پر عملدرآمد، نظم و نسق اور عوامی اخلاقیات سے وابستگی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

جاری کردہ لائسنس کا نمبر کارواں، خیمہ یا بیٹھک کے سامنے پلیٹ پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جانا چاہیے اور یاد رہے کہ یہ لائسنس کسی اور کے نام منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مقصد کے لیے کنکریٹ یا دیگر تعمیراتی مواد کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

جنریٹر کا استعمال سختی سے ممنوع ہے کیونکہ یہ دوسروں کی تکلیف کا باعث بنتا ہے بھاری سامان کی مدد سے خیمے برابر کرنا ممنوع ہے۔

مسقط میونسپلٹی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ مذکورہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ضروری لائسنس حاصل کیے بغیر کیمپ لگانے کی صورت میں 200 عمانی ریال جرمانہ اور کیمپنگ کے لیے کسی ایک قانون یا تقاضہ پورا نہ کرنے کی صورت میں 50 عمانی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے کی جانب سے مطلوبہ جواب نہ دینے کی صورت میں اسکے قافلہ یا خیمہ کو وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -