تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیا انسان دونوں گردوں کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟

کیا انسان دونوں گردوں کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟، بھارت میں پیش آئے واقعے نے طبی ماہرین کو حیران کرڈالا۔

بھارتی ریاست مظفر پور میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹر ایک مریضہ کے دونوں گردے نکال کر فرار ہوگیا، مریضہ چار ماہ سے بغیر گردے کے زندگی گزاررہی ہے، وہ ہر دو روز بعد اپنا ڈائلیسس کراتی ہے جس کے باعث وہ زندہ ہے۔

تاہم سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا انسان بغیر گردے کے زندہ رہ سکتا ہے اس کا جواب ہاں میں ہے تو کتنے دن؟

یہ بھی پڑھیں: پلازما کی تیاری، یواےای اور پاکستان میں معاہدہ

دنیا میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جو ایک گردے پر زندگی گزاررہے ہیں، آسٹریلیا میں قائم کڈنی ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہر 750 میں سے ایک شخص صرف ایک گردے کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

گردے کے بغیر انسان کب تک زندہ رہ سکتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق گردے کے بغیر انسانی زندگی ڈائلیسس پر انحصار کرتی ہے کہ انسانی جسم اس صورت حال کو کس طرح قبول کررہا ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر دو دن بعد ڈائلیسسس پر جائے۔

گردے کی پیوند کاری کے بعد احتیاطی تدابیر

اگر کسی شخص کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تو اسے اپنے طرز زندگی میں کئی اہم تبدیلیاں کرنی پڑتی ہے جن میں سگریٹ نوشی ترک کرنا، وزن کم کرنا اور اپنی غذا میں اچھی خوراک کو شامل کرنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -