تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چینی ویکسین لگوانے کے بعد ایسٹرا زینیکا کی خوراک لی جاسکتی ہے؟

ملکی وزارت صحت کے ترجمان سجاد شاہ کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد ایسٹرا زینیکا لگوانے کے حوالے سے ابھی کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی ترجیحی بنیادوں پر ان لوگوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے جنہیوں نے ایک بھی خوراک نہیں لی، اسی لیے فی الحال مختلف ویکسینز لگوانے کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی، ایک ویکسین لگوانے کے بعد دوسری کمپنی کی خوراک لینے پر کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں یا نہیں اس ضمن میں ماہرین کی رائے دیکھنی ہوگی۔

پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

سجاد شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے ماہرین ہی درست طور پر رہنمائی کرسکتے ہیں، تاہم حکومت کی اس وقت ایسی کوئی پالیسی موجود نہیں ہے۔

کورونا کی دو مختلف ویکسین لگوانے سے متعلق ماہرین کی رائے

ماہرین کا ماننا ہے کہ ابھی تک ویکسینز کی مختلف خوراکیں لینے کے سائیڈ ایفیکٹس کے حوالے سے کوئی ڈیٹا سامنے نہیں آیا۔ بظاہر اس کا کوئی نقصان نہیں ہے، کیونکہ مشرق وسطی کے کچھ ممالک میں مختلف ویکسینز لگانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم ملکی سطح ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

ان کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات میں جن لوگوں نے سائینو فارم ویکسین کی دو خوراکیں لیں ہیں انہیں فائزر ویکسین کی ایک خوراک بطور بوسٹر شاٹ دی جارہی ہے، لیکن اس کے کیا اثرات ہوں گے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ماہرین اس حوالے سے تحقیق کر رہے ہیں۔

ادھر یورپی ملک اسپین نے فائزر ویکسین کے ساتھ ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -