تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بابراعظم کے پاس مایہ ناز کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں اور انہوں نے پچھلی پانچ اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی ہیں۔

رنز کی مشین بابراعظم نے کل ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی 17ویں ون ڈے سنچری بنائی جو ان کی مسلسل تیسری سنچری بھی تھی۔

بابر اعظم نے کئی اعزاز اپنے نام کرلیے

نمبر 1 رینکنگ بلے باز دو بار لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جس میں بابر کے پاس سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمارا سنگاکارا کا لگاتار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع ہے۔

سری لنکن لیجنڈ نے 2015 کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار چار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1534615762605858820?s=20&t=pI4hB3DGLcxN81oIBoHK_A

ون ڈے میں مسلسل سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کرکٹرز

کمار سنگاکارا – 4
ظہیر عباس – 3
سعید انور – 3
ہرشل گبز – 3
اے بی ڈی ویلیئرز – 3
کوئنٹن ڈی کاک – 3
راس ٹیلر – 3
بابر اعظم – 3 (دو بار)
جونی بیرسٹو – 3
ویرات کوہلی – 3

Comments

- Advertisement -