ڈاکٹر مونیکا واسوانی کا کہنا ہے کہ دل کا ٹوٹنا کسی صدمے کا سبب نہیں ہے۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں حال ہی میں ڈاکٹر مونیکا واسوانی نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دل ٹوٹنا آج کل بڑا عام ہوگیا ہے کہ یہ کسی صدمے کا سبب نہیں ہے، جس شخص کے ساتھ آپ کبھی رہے نہیں، میں تو اس کو محبت بھی نہیں مانتی، اس طرح تو فلموں میں ہی ہوتا ہے۔
ڈاکٹر مونیکا نے کہا کہ جب آپ ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں ایک تعلق ہوتا ہے، وقت گزارہ ہوتا ہے یہ سب چیزیں اگر کسی اسٹیج پر ختم ہوجاتی ہیں، یعنی کسی کا انتقال ہوجاتا ہے، طلاق ہوجاتی ہے تو اسے صدمہ کہہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں کو ذہن پر سوار کرنا شروع کردیا ہے، کچھ وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محنت کرنی ہوتی ہے اس کا پھل جتنا بھی ملے تو ٹھیک ہوتا ہے اسے آپ گن کیوں رہے ہیں آپ اس کو ٹراما نہیں انویسٹمنٹ مانیں۔
ڈاکٹر نے کہا کہ آپ نے بچپن میں گھر کے اندر لڑائی جھگڑے دیکھیں ہیں اور یہ آپ کو یاد آتے ہیں تو اسے ٹراما کہہ سکتے ہیں اور اسے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


