تازہ ترین

کیا ابوظہبی سے بغیر قرنطینہ دبئی اور شارجہ جا سکتے ہیں؟ جانیے

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی آنے والے مسافر بغیر قرنطینہ کے دبئی اور شارجہ بھی جا سکتے ‏ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق وہ افراد جو ابوظہبی میں لینڈ کریں گے انہیں دبئی اور شارجہ میں جانے کے لیے ‏قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایسے افراد ایئرپورٹ سے ہی دبئی یا شارجہ جا سکتے ہیں اور انہیں قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی مسافر جو ابوظہبی لینڈ کریں گے انہیں ‏قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے البتہ سفر سے پہلے انہیں یقینی بنانا ہوگا ان کے پاس پی سی آر منفی ٹیسٹ موجود ‏ہے۔

دارالحکومت ابوظہبی آنے والے ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق پانچ ‏ستمبر سےہو چکا ہے تاہم بغیر ویکسی نیشن آنے والوں کو 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے پر ملک میں داخلے کی ‏اجازت دی تھی ، جس کے بعد غیرملکی سیاح بھی اب متحدہ عرب امارات آسکیں گے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوگا تاہم عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی ‏منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی ‏سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

Comments

- Advertisement -