The news is by your side.

عمران خان کرم ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ قانونی رائے طلب

اسلام آباد : ریجنل الیکشن کمشنرکرم نے عمران خان کے کرم ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق الیکشن کمیشن سے قانونی رائے طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنرکرم نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سے قانونی رائے طلب کرلی۔

اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنرکرم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو فیصلہ دے چکا ہے ، بتایا جائے عمران خان کرم ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں۔

الیکشن کمیشن نے مشاورت کے بعد قانونی نقطے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم آئینی سوالات سےمتعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کرےگی، این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات 30 اکتوبر کو شیڈولڈ ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں