نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات بہتر ہو گئے ہیں تو مہاجرین کو واپس جانا چاہیے۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکی مسائل پیدا کر رہے ہیں کیا ہم اور آپ بغیر ویزا، دستاویز افغانستان میں جا سکتے ہیں؟ افغانستان میں اگر کوئی کاروبار کرنے جاتا ہے تو گارنٹیاں لی جاتی ہیں۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر آنا چاہتے ہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں حکومت صرف غیرقانونی مقیم شہریوں کےخلاف کارروائی کررہی ہے، نگراں وزیراعظم کی ہدایت ہے لوگوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان سے 3لاکھ لوگ افغانستان واپس گئے ہیں، 2لاکھ 92ہزار افغان شہری رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں جب کہ 8ہزار غیرقانونی مقیم شہریوں کو حکومت نے خود بھیجا، قانون کہتا ہےغیرقانونی مقیم شہریوں کوگرفتارکرکےٹرائل کیاجائے حکومت نےغیرقانونی مقیم شہریوں کی واپسی کیلئے آسان طریقہ کار دیا۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی میں بدنظمی ہوئی توکارروائی بھی کی ہے رجسٹرڈ غیرملکیوں کو کسی نےتنگ نہیں کیا اگر کسی کا شناختی کارڈچیک کیاجارہا ہے تو ناراض ہونےوالی بات نہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


