The news is by your side.

Advertisement

پہیلی: کیا آپ اس تصویر میں چھپی لومڑی تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟،یقینا آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک لومڑی کہاں چھپی ہے؟۔

اس دلچسپ تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔

یہ کسی جنگل کی تصویر ہے جس میں کہیں ایک لومڑی موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لومڑیاں کس طرح کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپاسکتی ہیں۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ مزید غور سے تصویر دیکھیں تو شاید آپ کامیاب ہوجائیں۔

آپ ابھی تک ‘ چالاک جانور’ نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے، کہانی یہ ہے کہ اس لومڑی کا گرے جنگل کے پس منظر کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آنکھوں سے اوجھل نظر آتا ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں