تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

یہ کس معروف پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

سوشل میڈیا پر معروف اداکاروں کی بچپن کی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں یا پھر خود اداکار بھی اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک معروف پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ اداکارہ پاکستانی ڈراموں کے سب سے مقبول ترین نوجوان اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں آپ روزانہ شام کو اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دیکھتے ہیں۔

کیا آپ ابھی تک نہیں پہچان سکے کہ یہ کونسی اداکارہ ہیں، آئیے ہم آپ کو کچھ ٹپس دیتے ہیں جس سے آپ کے لیے اداکارہ کو پہچاننا آسان ہوجائے گا۔

مذکورہ تصویر میں اداکارہ اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔

اداکارہ نے ماڈلنگ کے بعد 2021 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور مایا علی کے بچپن کا کردار بھی نبھایا۔

یہ اداکارہ کوئی اور نہیں عینا آصف ہیں جو آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’عینی‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عینا آصف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں ’ابیر‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ ’بے بی باجی‘ میں بھی ’ثمن‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

اداکارہ ’مائی ری‘ میں ثمر عباس ’فاخر‘ کی اہلیہ ’عینی‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

’مائی ری‘ کی کہانی صنا فہد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں، ’مائی ری‘ روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -