تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تصویر میں آپ کو کتنی خواتین نظر آرہی ہیں؟ بتائیں صرف 8 سیکنڈ میں

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟،یقینا آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں کتنی خواتین نظر آرہی ہیں؟

تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

اس دلچسپ اور پر تجسس تصویر نے ہزاروں صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی لوگ ہیں جو اس کا درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔

یہ شاہکار تصویر اطالوی آرٹسٹ جوہانس اسٹوٹر نے تخلیق کی ہے، جس نے بہت چالاکی سے ایک شوٹ پر خوب صورتی سے بیٹھے رنگین گرگٹ کی تصویر کے ساتھ صارفین کو کامیابی سے نظر کا دھوکہ دیا۔

رنگ بدلنے والے گرگٹ کی مختلف ویڈیوز تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گی اور رنگ بدلنے کا محاورہ بھی سنا ہوگا لیکن اب ہم آپکو گرگٹ کی وہ تصویر دکھائیں گے کہ جس میں اس کی جلد پر دو خواتین کی تصاویر بھی پوشیدہ ہیں۔

Optical illusion of a chameleon hides two women within  Picture courtesy Johannes Stoetter

اس پہیلی کی خاص بات بھی یہی ہے کہ اس تصویر میں آپ کو ان خواتین کی تصویروں کو ڈھونڈنا ہے اور کمنٹس میں بتانا ہے اور اس کو بوجھنے کیلئے آپ کے پاس صرف 8 سیکنڈ ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی خاتون بھی موجود ہے۔

عقاب جیسی تیز نظر رکھنے والے صارفین نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی، کچھ صارفین نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور بتایا کہ تصویر میں دو خواتین ہیں۔

جب کہ کچھ نے کہا کہ وہ صرف ایک خاتون کو سادہ نظروں سے باآسانی دیکھ سکے، کچھ صارفین نے باقی دو کو ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کی۔

تو کیا آپ اسے دیکھ سکے ہیں؟

جو صارفین ابھی نہیں پہنچ سکے ان کیلئے اشارہ ہے کہ غور سے دیکھیں کہ گرگٹ کی پنڈلیاں اس کی مخالف سمت پر بنی ہیں۔

اب، بالکل دائیں جانب دیکھیں جہاں سے اس کی کھجلی والی دم شروع ہوتی ہے، قریب سے دیکھنے پر آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ایک عورت کا چہرہ ہے۔

دوسری عورت کہاں ہے؟

یاد رہے کہ تصویر میں گرگٹ کی پوری شکل محض ایک وہم ہے، یہ دراصل دو خواتین کے ماڈلز ہیں جو ایک دوسرے پر پلٹ کر اس انداز میں رکھے گئے ہیں کہ وہ زمین پر رینگنے والے جانور کی طرح نظر آرہے ہیں۔

کیا آپ نے ان خواتین کی صحیح تعداد معلوم کرلی؟ اگر کرلی تو کمنٹس میں لازمی جواب دیں؟

آپ کی معلومات میں اضافے کیلئے بتاتے چلیں کہ گرگٹ اپنی دونوں آنکھوں کو ایک ہی وقت میں دو مختلف سمتوں میں گھما سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وقت اور موقع کی مناسبت سے فوری طور پر اپنا رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -