The news is by your side.

Advertisement

‘کینیڈا صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے’

لاہور: پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کا کہنا ہے کہ کینیڈا صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی اس موقع پر موجودہ سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے چوہدری شجاعت حسین سے خیریت بھی دریافت کی۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کی دوسری لہر سے پاکستان سمیت پوری دنیا لیپٹ میں ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کینیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دریں اثنا کینیڈین ہائی کشمنر وینڈی گلمور کا کہنا تھا کہ کینیڈا صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ مثبت تعلقات رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں