ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کینیڈا اورآسٹریلیا کا سانحہ لاہورکے متاثرین کے ساتھ اظہارِیکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

اتوارکی شام لاہورمیں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہاریکجہتی کے لئے امریکی ہوٹل کے بعدآسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی لاہوردھماکے کے متاثروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

اتوار کے روز پاکستان کے شہرلاہورکے علاقے گلشن اقبال میں واقع پارک میں ہونے والے مبینہ خودکش حملے میں 72افراد جاں بحق جبکہ 300 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ٹورنٹو کے مئیر نے اپنے ٹویٹر پیٖغام میں کہا کہ آج کی رات ’ٹورنٹو کا سائن‘ لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پاکستان پرچم کی روشنیوں سے جگمگائے گا۔

انہوں اس موقع پر کینیڈا میں منعقد کی جانے والی دعائیہ تقریب میں کہا کہ ہماری ہمدردیاں کینیڈا اوردنیا بھرمیں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے۔

toronto

آسٹریلیا میں بھی اس لاہور سانحے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کنگز ایوینیو برج پر پاکستانی پرچم کے رنگ کی لائٹیں روشن کی گئیں۔

canberry

اس سے قبلامریکی شہرڈلاس میں واقع اومنی ڈلاس ہوٹل نے سانحہ لاہورکے بعد اپنے ہوٹل کی بیرونی دیوار پرروشنیوں سے پاکستانی پرچم کی نمائش کی تھی۔


امریکی ہوٹل کی عمارت پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گئی


 واضح رہے کہ یورپ اورامریکہ میں کسی سانحے پراس قسم کے اقدامات کرنا معمول کی بات ہے پر پاکستان میں ہونے والے کسی سانحے پر مغربی ممالک کی جانب سے ایسا اقدام پہلی باردیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے اس خوں آشام حملے کی ذمہ داری پاکستان طالبان سے علیحدگی اختیارکرنے والے مسلح گروہ جماعت الحرارنے قبول کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں