ٹورنٹو : کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقے میساساگوا میں واقع بھارتی ریستوران میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بر اعظم امریکا کے ملک کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے مقامی ریستوران میں دو نامعلوم داخل ہوئے اور دھماکا خیز مواد نصب کرکے چلے گئے، دھماکے کی زد میں آکر ریستوران میں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
@Peel_Paramedics have transported 15 pts. from The Bombay Bhel restaurant in Mississauga. 3 pts. were taken to trauma centres with critical blast injuries. pic.twitter.com/Qhd9mX2wV7
— Peel Paramedics (@Peel_Paramedics) May 25, 2018
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میساساگوا کے ریستوران میں دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے ہوا تھا جس میں تقربیاً 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام شہریوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
2 suspects attended the scene, detonated an Improvised Explosive Device within the restaurant. Several injured were taken to local hospital and 3 in critical condition were taken to a Toronto Trauma Centre. pic.twitter.com/yzCT59UVN6
— Peel Regional Police (@PeelPoliceMedia) May 25, 2018
کینیڈا کی مقامی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ دو نامعلوم افراد ریستوران میں داخل ہوئے اور بم نصب کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ تاحال مذکورہ شدت پسند کارروائی کی ذمہ داری کسی بھی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
کینیڈا: ٹرک کے ذریعے راہ گیروں کو کچلے والے شخص پر فرد جرم عائد
کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ میساساگوا کینیڈا کا چھٹا بڑا شہر جہاں ایک ماہ قبل دوپہر کے وقت ٹورنٹو کے مصروف ترین مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے اطراف موجود شہریوں کو روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد ہوگئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔