جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کینیڈا نے لبنان میں اپنے شہری حسن حیدر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا (14 اپریل 2026): کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنوبی لبنان میں کینیڈین شہری کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

انیتا آنند نے پیر کے روز تصدیق کی کہ جنوبی لبنان میں ایک کینیڈین شہری ہلاک ہو گیا ہے، انھوں نے اس موقع پر اسرائیل سے فوجی حملے روکنے کی اپیل بھی کی۔

وزیر خارجہ نے کہا آج مجھے جنوبی لبنان میں ایک کینیڈین شہری کی موت کی اطلاع ملی ہے، انھوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ کینیڈین حکام قونصلر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ایران نے 5 خلیجی ممالک سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کر دیا

متاثرہ شخص کی شناخت محمد حسن حیدر کے طور پر ہوئی ہے، جو 38 سالہ اونٹاریو کا رہائشی اور پانچ بچوں کا والد تھا۔ کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے ایک ڈرون حملے کے دوران کسی کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ کینیڈین مسلمانوں کی قومی کونسل نے بھی کہا ہے کہ حیدر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوا۔

انیتا آنند نے کہا کہ کینیڈا لبنان کی حکومت کی اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد ملک میں حکومت کی مکمل عمل داری قائم کرنا ہے، اور اس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا اسرائیل سے درخواست کرتا ہے کہ وہ حملے بند کرے اور اسرائیل اور لبنان کو ایک مستقل اور پرامن سفارتی حل تک پہنچنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ یہ تنازع ختم ہو سکے۔

انھوں نے قتل کی ذمہ داری کسی فریق پر عائد نہیں کی تاہم کینیڈین مسلمانوں کی تنظیم نے اسرائیل کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں