تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

کینیڈا پارلیمانی انتخابات ، حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی

کینیڈا : پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے.

عام انتخابات میں دلچسپ مقابلے کے بعد لبرل پارٹی نے کنزرویٹیو پارٹی کی چھٹی کردی، پارلیمانی انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی، جسکے بعد کنزرویٹو پارٹی کا نو سالہ حکمرانی کا دور ختم ہوگیا۔

لبرل پارٹی کے رہنما جسٹن ٹروڈیو کو 189 انتخابی اضلاع میں برتری حاصل ہے جبکہ صاحبِ اقتدار کنزرویٹو کے وزیر اعظم سٹیفین ہارپر جنھیں 102 اضلاع میں برتری حاصل ہے نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

لبرل پارٹی کے جسٹن ٹروڈیو کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے، صاحبِ اقتدار کنزرویٹو کے وزیر اعظم سٹیفین ہارپرنے انتخابات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے لبرل پارٹی آف کینیڈا کو مبارک باد پیش کی۔

حکومت قائم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں تین سو اڑتیس میں سے ایک سو ستر نشستوں پر جیتنا ضروری ہوتا ہے، لبرل پارٹی جزوی نتائج کے مطابق ایک سو اناسی نشستوں پر برتری حاصل کر چکی ہے اور کنزرویٹوو پارٹی ننانوے سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

ٹروڈو کا انتخابی مہم کے آخری روز کہنا تھا کہ وہ صرف حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ بہتر طرز حکمرانی کے خواہش مند ہیں۔

Comments

- Advertisement -