بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کینیڈا اور چین کا براہِ راست پروازوں میں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا نے چین کے ساتھ براہِ راست پروازوں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد تجارتی تنوع کو فروغ دینا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے انتظام کے تحت کینیڈین اور چینی ایئرلائنز کو مسافر اور کارگو پروازوں میں بتدریج اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہر ہفتے 20 کارگو پروازیں چلانے اور دونوں ممالک کے تمام شہروں تک باہمی رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ سٹیون میک کینن نے کہا کہ چین کے ساتھ مسافر اور مال بردار پروازوں میں اضافہ تجارتی تنوع کے اہداف کے حصول اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

امریکا سے تعلقات ہماری طاقت نہیں کمزوری بن چکے، کینیڈا

دوسری جانب بین الاقوامی تجارت کے وزیر منیندر سدھو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ براہِ راست فضائی روابط میں توسیع سے کینیڈین برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی اور برآمدات میں 50 فیصد اضافے کے ہدف کے حصول میں پیش رفت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں