اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ایک اور ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، پاکستانی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ایونٹ کے لیے دلپریت باجوہ کینیڈا کی قیادت کریں گے جب کہ کراچی کے کلیم ثنا اور گوجرانوالہ کے سعد بن ظفر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

May be an image of text that says "WORL WORLDCUP CUP INDIAASRI INEALSHILANKL202E CRICKET CANADA ICC MEN'S T20 WORLD CUP 2026 SQUAD DILPREET BAJWA (င) AJAYUEER HUNDAL ANSH PATEL DILON HEYLIGER HARSH JASKARANDEEP BUTTAR KALEEM SANA KANWARPAL TATHGUR យ NAUNEET DHALIWAL CANADI RAUINDERPAL SINGH NICHOLAS KIRTON SAAD BIN ZAFAR SHREYAS MOUUA SHIVAM SHARMA YUURAJ SAMRA naE NOFRILLS CAyCKET くイアよ加み NADA #weCANcricket"

پاکستان

پی سی بی نے ابتدائی ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق نام آئی سی سی کو بھجوائے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ 31 جنوری سے قبل ناموں میں تبدیلی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر کر سکتا ہے۔

ڈیڈ لائن کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی، ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے، پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

نیوزی لینڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ کائل جیمیسن فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان مچل سینٹنر، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل اور ایڈم ملن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ گروپ ڈی میں شامل ہے، جہاں افغانستان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور یو اے ای شامل ہیں۔ ٹیم کا پہلا میچ 8 فروری، 2026 کو چنائی میں افغانستان کے خلاف ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں