تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کینیڈا میں گرمی کا 84 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 230 سے زائد افراد ہلاک

ٹورنٹو: دنیا کے دوسرے ٹھنڈے ملک کینیڈا میں گرمی نے غضب ڈھا دیا، گرمی کا چوراسی سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ پہلی بار49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور ہیٹ ویو 234 افراد کی جان لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، ٹھنڈے ملک کینیڈا کے مختلف علاقوں میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا تو شہری بل بلا گئے۔

کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، پارہ پہلی بار درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ برٹش کولمبیا کے شہر لیٹن میں لگاتار تیسرے روز بھی گرمی کاریکارڈ ٹوٹا۔

کینیڈا کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو سے اب تک دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جن میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہیں۔

اس سے قبل برٹش کولمبیا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ پورٹ لینڈ میں درجہ حرارت چھیالیس اور سی ایٹل میں بیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کینیڈا کے محکمہ موسمیات نے صوبہ برٹش کولمبیا اور البرٹا میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے شمال مغربی علاقوں میں بھی گرمی کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ پورٹ لینڈ، اوریگون، سیٹل اور واشنگٹن میں پارہ ہائی ہوگیا ہے ، جس کے بعد لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -