تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

کینیڈا: پاکستانی خاندان کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل

اوٹاوا: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹارویو کے شہر لندن کی عدالت میں ملزم نیتھینیل ولٹمین کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوئی۔

عدالت نے 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کردیا، اس سے قبل ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی اور صوبائی اٹارنی جنرلز نے ملزم کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اقدام قتل بھی دہشت گردی کی سرگرمی ہے۔

واضح رہے 6 جون کو کینیڈا کے شہر لندن انٹاریو میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک خاندان کے چار افراد 46 سالہ فزیوتھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی کو ٹرک کے نیچے روند ڈالا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا تھا۔ 20 سالہ ملزم یتھینیل ویلٹمین پر قتل کے چار اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی خاندان کے افراد کو لندن انٹاریو سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں پاکستانیوں اور مقامی مسلمانوں نے شرکت کی تھی۔

Comments