تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پہاڑی بکرے نے دیوقامت ریچھ کو کیسے ہلاک کیا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ

شمالی امریکا میں پہاڑی بکرے نے اپنے سینگوں سے لمبے، تیز دھار پنجوں اور خوفناک رفتار کے حامل بھورے بال والے ریچھ کو ہلاک کردیا۔

یہ خوفناک اور حیران کن واقعہ کینیڈا کے علاقے پارکس کینیڈا میں پیش آیا جہاں گریزلی بیئر نامی بڑا ریچھ آباد ہے، جو اپنے شکار کو مہلت تک نہیں دیتا اور پلک جھپکتے ہی شکار کا کام تمام کردیتا ہے۔

گریزلی بیئر تو ویسے بھی لمبے اور تیز دھار پنجوں کے حامل ریچھ ہوتے ہیں جو اپنے شکار کے سر، گردن کی پشت اور کندھوں پر وار کرتے ہیں جو شکار کو زیِر کرنے کےلیے کافی ہوتا ہے۔

ڈیوڈ لاسکین نے بتایا کہ گریزلی بیئرز کی جانب سے پہاڑی بکروں کو شکار کرنا کافی حد تک عام ہے مگر یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے ریچھ کو شکار بنتے دیکھا۔

پارکس کینیڈا کے مطابق ایک مردہ گریزلی بیئر کے معائنے سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ کسی بکرے کے ہاتھوں ہلاک ہوئی، جس کے سینگوں نے ریچھ کے بغلوں اور گردن کو چیر ڈالا۔

ریچھ کی لاش 4 ستمبر کو ایک ہائیکر نے برٹش کولمبیا کے برگیز پاس ٹریل کے قریب دریافت کیا تھا جسے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سنا تو گیا ہے کہ پہاڑی بکروں نے ریچھوں کو ہلاک کردیا مگر ایسا پہلا واقعہ ہمارے سامنے آیاا ہے، جو کہ بہت دلچسپ ہے اور یاد دلاتا ہے کہ قدرت کے پاس ہمارے لیے بہت کچھ انوکھا موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -