تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پراسرار صوتی حملہ: کینیڈا نے کیوبا سے سفیروں کے خاندان واپس بلالیے

کینیڈا: کینیڈین حکام کو شبہ ہے کہ کیوبا میں ان کے سفارت کاروں کے خاندانوں پر  صوتی حملے ہوئے ہیں جس کے باعث انھوں نے کیوبا سے ان خاندانوں کو واپس بلالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کینیڈا کے دس باشندوں میں غیر واضح طبی مسائل نمودار ہوئے ہیں، ان میں ایسے دماغی مسائل سامنے آئے ہیں جن کی بہ ظاہر کوئی وجہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

کینیڈا کے طبی ماہر کے مطابق یہ ایک نئی طرز کی دماغی چوٹ ہے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد میں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، چکر آنا، متلی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بیماری کیوبا میں صرف کینیڈا کے سفارتی عملے اور ان کے خاندان پر اثر انداز ہوئی ہے تاہم گذشتہ برس ہوانا میں امریکی سفارتی عملے کو بھی اسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد امریکا نے کیوبا سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا۔

پراسرار صوتی حملے، امریکا کا کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم

کینیڈا کا کہنا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ صوتی حملہ اس بیماری کی وجہ بنا ہے۔ دوسری طرف کیوبا کے وزیر اعظم نے اکتوبر میں صوتی حملے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الزامات محض سیاسی ساز باز کا نتیجہ ہیں اور اس کا مقصد باہمی تعلقات خراب کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے دس لاکھ شہری ہر سال کیوبا جاتے ہیں تاہم گلوبل افییر کینیڈا کے مطابق کسی سیاح میں ایسی علامات کے شواہد نہیں ملے۔ ماہرین کے مطابق صوتی حملے میں صوتی آلات سے نہ سنائی دینے والی صوتی لہریں نکالی جاتی ہیں جو بہرا پن کا باعث بنتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -